منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایت موصول ہوگئی، تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے تعطیلات کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 2 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

جب کہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں