منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافی کے سوالات کا منہ توڑ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوالات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی دہشتگردی کوشکست دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کو سوالات پر دوٹوک جواب دے دیا۔

اجلاس کے بعد ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی صحافی نے وزیراعظم سے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق الزام تراش سوال کیا۔

جس پر وزیراعظم رُکے اور پلٹ کر کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے اور اب امن جیتنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے بھارت کو جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے مئی میں بھارت کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات و بہادری کی مثال قائم کی، جبکہ ایئر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے سات جنگی طیارے تباہ کر دیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو نتائج سنگین ہوسکتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں