جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے ملک کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(یکم مارچ 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقائی تغیرات پر مشاورت کے لیے ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران موجودہ علاقائی حالات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی۔

توقع ہے کہ اس اجلاس میں آنے والے دنوں کے لیے پاکستان کے سرکاری موقف اور حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم گائیڈ لائنز بھی مرتب کی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوگی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں