اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا طارق رحمان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو ٹیلیفونک گفتگو کی اور دو تہائی اکثریت لینے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے بنگلادیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے بنگلادیش کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیئرمین بی این پی کو پاکستان، بنگلادیش تعلقات میں نمایاں خدمات پر بیگم خالدہ ضیا کو خراج تحسین پیش کیا۔

بی این پی چیئرمین طارق رحمان نے بھی شہباز شریف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Bangladesh Elections 2026 تمام خبریں

واضح رہے کہ بنگلادیش الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے۔

بنگلادیش پارلیمانی  انتخاب میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی جس میں بی این پی سب سے آگے ہے جو 209  نشستوں پر کامیاب رہی۔

جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور نیشنل سٹیزن پارٹی 6 نشستیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔ اسلامی اندلون بنگلادیش ایک نشست حاصل کر سکی۔

بنگلادیش خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں جب کہ لافت مجلس اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی ایک ایک نشست ہے۔

آزاد امیدواروں نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں