پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی اقتصادی فورم میں میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی اقتصادی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں دونوں شخصیات فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنیں رہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے صدر اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے ہونے والی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران گرمجوشی اور خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں