تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزیراعظم نے ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ عسکری حکام ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشتگری کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور سیکیورٹی ایجنسیز کے افسران شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور تدارک پر بریفنگ دی جائے گی اور اس کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس بھی ہوئی تھی جس میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک تیزی آئی ہے،چند روز کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، چمن میں بلا اشتعال فائرنگ، بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کے حملے جیسے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -