وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بےشک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے، یہ عظیم ماہ مسلمانوں کو عبادت، تقویٰ، پرہیزگاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رمضان انفرادی اور اجتماعی سطح پر عبادت کی حقیقی روح کردار کی اصلاح ہے، رمضان باہمی ایثارواحساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے۔
Sehri & Iftar Time in Pakistan- Ramadan 2026
انھوں نے کہا کہ روزہ مذہبی فریضہ کیساتھ روزمرہ زندگی میں صبر، نظم وضبط اور احساس کی عملی تربیت ہے، حکومت نے کمزور طبقات کی ہرممکن معاونت کےلئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستحق افراد کو باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ سے مالی امداد منتقل ہوگی، دعا گو ہیں اللہ ہمیں قران پاک کی تعلیمات، اسوہ حسنہ کی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے اللہ ہماری انفرادی، اجتماعی عبادات اورنیک اعمال کوشرف قبولیت بخشے، دعا ہے اللہ پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے، آمین۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


