تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلیے چیف جسٹس فل کورٹ تشکیل دیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ تشکیل دیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ مجھ سمیت جس کو بھی طلب کرے گا پیش ہوں گے، فل کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ یہ ہی فل کورٹ ارشد شریف کیس کو بھی دیکھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جو گفتگو کر رہے ہیں کوئی پاکستانی ایسی گفتگو نہیں کر سکتا تھا، وہ کہتے ہیں بند کمرے میں پہلے 4 افراد اور اب 3 افراد نے سازش کی، وہ میرا منہ نہ کھلوائیں ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا: ’عمران خان جو الزام لگا رہے ہیں ان میں رتی برابر بھی ہم ملوث ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس سے خط کے ذریعے فل کورٹ بنانے کی درخواست کروں گا۔ فل کورٹ تشکیل نہ دیا گیا تو آنے والے وقت میں سوال اٹھتے رہیں گے۔‘

Comments

- Advertisement -