وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، پاکستانی وزیراعظم اور امیر قطر نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے فعال کردار کی تعریف کی۔
پاکستان وزیراعظم نے شیخ تمیم بن حمدالثانی سے گفتگو میں سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


