پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

ملائیشیا: وزیر اعظم کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور (7 اکتوبر 2025): وزیر اعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی عالمی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے لیڈرشپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی اعزازی ڈگری ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے بحیثیت آئینی سربراہ عالمی اسلامی یونیورسٹی کے عطا کی۔

پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو قیادت اور طرز حکمرانی میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری دینا اعزاز ہے۔

ملکہ پہانگ نے کہا کہ انہوں نے نصیرت، نظم و ضبط اور ہمدردی کے ساتھ خدمت انجام دی، انہوں نے ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں حقیقت سے عبارت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ملائیشیا کا ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے، 4 دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی اور اب پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں، مسلم دنیا کی معزز ترین درس گاہ سے منسلک ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، درسگاہ علم، ایمان اور اخلاق کو یکجا کر کے اعلیٰ تعلیم کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان اور اس یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو، دونوں برادر ملک اور نوجوان آبادی سے مالامال ہیں، قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ امانت ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا مزید ترقی کرے، آج امت مسلمہ کو تنازعات، غربت اور باہمی انتشار جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلیے مواقع فراہم کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں