پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث فخر ہے، دونوں ملک سی پیک اور سرماریہ کاری کو فروغ دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے میں بھی خوشحالی لائی جاسکتی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کا بیانیہ ترقی اور خوشحالی اور امن ہے، جو چین کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں، چین اس خطے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ملک ہے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں