بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری تاجروں کو پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی اور تجارت، سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے توانائی اور انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

قطری وفدنےپاکستان کےاقتصادی منظرنامےاورمنصوبوں میں دلچسپی کااظہارکیا اور روزگار کی تخلیق ، اختراعات اور پائیدارترقی میں مددگار ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

قطری وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے توانائی،انفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی دکھائی۔

قطری بزنس مین وفدکی سربراہی شیخ فیصل بن قاسم الثانی نےکی ، قطری وفدمیں معیشت کے بااثر شعبوں کی نمائندگی شامل تھی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراوردیگروزرا وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں