جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات میں 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وفاق کے ذمے واجبات کی ادائیگی اور وادی تیرہ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام بھی شریک تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں