اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکیورٹی صورت حال سمیت اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے صدر زرداری کو غزہ بورڈ اجلاس میں شرکت پر اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کے انتخاب اور امیدوار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، پی پی، ن لیگ میں ورکنگ رلیشن شپ بہتر اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،اجلاس امریکی صدر کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا،جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔


