جمعہ, مئی 22, 2026
اشتہار

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ودیگر وزرا بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ اس موقع پر دوست ملک کی جانب سے تاریخی استقبال کیا گیا، شہبازشریف کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے اپنی حفاظت میں لیا  اور ایئر بیس تک پروٹوکول دیا گیا۔

یہ پڑھیں: سعودی ایف – 15 لڑاکا طیاروں کا وزیراعظم کے ہوائی جہاز کا شاندار استقبال

وزیراعظم شہبازشریف کا رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا ، استقبال کرنے والوں میں دیگر سعودی اعلی شخصیات بھی موجود تھیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا

ائیرپورٹ لاونج میں وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں