بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

وزیراعظم سے سعودی ولی عہد کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے پاکستان کی مکمل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جرأت مندانہ قیادت کو سراہا، ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی مکمل سفارتی حمایت کا یقین دلایا۔

یہ پڑھیں: ترک صدر کی اسلامی ممالک کو ترقی میں خودکفیل ہونے اور اسرائیل پر معاشی دباؤ ڈالنے کی تجویز

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم کی قیادت اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا پر حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا، امت کو متحد کرنے پر محمد بن سلمان کی قیادت قابل تحسین ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر حمایت کرے گا۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ شہباز شریف کے دورہ ریاض کا بے صبری سے منتظر ہوں، پاکستان کی یو این اور او آئی سی میں فعال کوششیں قابل قدر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں