تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’لانگ مارچ میں کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہ دی جائے‘

اسلام آبا: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں اور نہ ہی فساد پھیلانے کی اجازت دی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت لانگ مارچ اور امن و امان سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

حقیقی آزادی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں، عمران خان

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے، ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -