وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جہانیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے تمام ااشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ملک کی عزت ہے تو ہماری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، بھارت کے خلاف کامیابی افواج پاکستان کی جرأت، بہادری اور اللہ کے کام کر نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سفارتی محاذ پر بھی اللہ نے پاکستان کو کامیابیاں دی ہیں، پاکستان کا سعودی عرب سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب گیا اس سے پہلے اس طرح کا استقبال کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی، صدر ٹرمپ سے کہا غزہ جنگ بندی کروانا بڑی خدمت ہوگی، آج الحمدللہ جنگ بند ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


