جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں‌ بڑھانا پڑیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کی اس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے ملکی معیشت کی صورت حال کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کئی پمپس پر پیٹرول ڈیزل غائب

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں55 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ زون کے صدر امیر محسود نے انکشاف کیا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ سسٹم کے تحت پہلے سپلائی میں 50 فیصد کمی کی تھی جسے اب مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا فوری آڈٹ اور انکوائری کی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ سپلائی روک کر کس نے کتنا ناجائز منافع کمایا۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں یکدم 55 روپے فی لیٹر اضافے سے پیٹرول پمپ مالکان پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے نیا سٹاک خریدنا مشکل ہو چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں