تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان کی خاطر اشرافیہ کو قربانیاں دینا ہوں گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر امیر طبقے اور اشرافیہ کو قربانیاں دینا ہوں گی، ان حالات میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاست اور ریاست کو ایک ساتھ بچالیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 5 لاکھ تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

پانچ لاکھ سے 15 لاکھ تک قرض پر صرف 5 فیصد سود ہوگا جس کی مدت سات سال ہوگی جبکہ 15 سے 75 لاکھ قرضے پر 7 فیصد سود ہوگا جسے آٹھ سال میں واپس کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی بچت کیلیے ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری

ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خاطر امیر طبقے اور اشرافیہ کو قربانیاں دینا ہوں گی، معاشی صورت حال اچھی نہیں، ہم ماضی سے سبق سیکھیں آگےبڑھیں اگر ماضی میں رہیں گے تو مزید نقصان ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی جان دےدوں گا مگر پاکستان کیلئے ہر اقدام اٹھاؤں گا، پاکستان کو بچانے کیلئے میں اپنی سیاسی کمائی قربان کردوں گا،ان حالات میں ایسا نہیں ہوسکتاکہ سیاست اور ریاست کو ایک ساتھ بچالیں، پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دیناپڑےگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا کہ نواں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ بیٹھ کر شرائط کو تکمیل تک پہنچائیں اور آگے بڑھیں، آّج پھر آئی ایم ایف کو واضح گزارش کررہا ہوں کہ بلاتاخیرنواں جائزہ مکمل کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -