پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہیں، وہ وفد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی دورے کےدوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری،مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی وژن2030کےساتھ تعاون کے نئے راستے کھولےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں