تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

عمران خان نے اپنے کارکنوں کو شر پسندی کی تربیت دی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کو شر پسندی کی تربیت دی، 9 مئی کو جو کچھ ہو اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

عظمت شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے، عظیم سپوتوں نے اپنی جانیں دے کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا، شہدا نے اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ دیا لیکن ہمارے بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا، ہمارے شہدا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں درندگی ہوئی، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کیوں کی گئی؟ زیارت میں بھی چند سال پہلے قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

’مذموم منصوبہ بندی کے ذریعے قومی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کو شر پسندی کی تربیت دی۔ ماضی میں بھی دہشتگردوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ اکسانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، نہ کوئی کوتاہی کروں گا اور نہ ہی برداشت کروں گا، 9 مئی کو ملک میں ریڈ لائن کراس کی گئی، اس دن کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments