اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیواز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور مذکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ پڑھیں: ہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے، ایرانی وزیر خارجہ نے راز کھول دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت پیش رفت کے لیے پرامید ہے، پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکا ایران کو ایک میز پر بٹھایا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
علاوہ ازیں ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم امریکا، ایران مذاکرات کے مثبت مستقبل کی پیش رفت پر مطمئن دکھائی دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


