بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

وزیر اعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے ارکان پارلیمنٹ کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔ چکن منچورین، چکن کڑاہی، مٹن کڑاہی، باربی کیو، دیسی مرغی، بیف بریانی، ماش دال، چکن شامی کباب اور فش میونیو کا حصہ تھے جبکہ میٹھی ڈشز بھی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

عشائیے میں وفاقی وزرا، سینیٹرز، ارکان اور اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت کروں گا جبکہ اپوزش لیڈر اور میں نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی جب ہر طرف خطرات تھے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے، اس شخص کی ضد نے ہر ادارے اور شعبہ تباہ کر دیا تھا لیکن اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا یہ پل صراط بھی عبور کیا، آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلیے قابلِ قبول نگراں سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں