تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ انٹرویو میں دیے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، وہ اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

پی ٹی آئی راہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ حیران ہوں یہ اپنی حکومت کو پارلیمانی جمہوریت قرار دے رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ چور دروازے سے وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان شخص ہے، آپ نے ایسا نظام تشکیل دیا کہ لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں سے جو مظالم 7 ماہ میں ہوئے ہیں ان کا حساب ہوگا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، فوج میں کبھی کسی کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے، ہم نئے نئے اقتدار میں آئے تھے اور مسائل بہت تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ میں فوج کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -