پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، ترکیہ 2022 کے تاریخی سیلاب میں پاکستانی بھائیوں کی مددمیں پیش پیش رہا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی، بذاتِ خود کل زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فوری ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے ترکیہ روانہ کیں، ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات اور مالی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کر دیا اور پاکستانیوں کو اس میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

کابینہ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں