جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

دعا ہے غزہ اور رفح میں جاری بدترین ظلم کا جلد خاتمہ ہو، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے غزہ اور رفح میں جاری بدترین ظلم کا جلد خاتمہ ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کی صورتحال پر اہم خطاب میں کہا کہ 8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون کی پیاس کم نہیں ہوئی، اب تک 36 ہزار فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور رفح میں ہزاروں گھر مسمار کردیے گئے اور ستم ظریفی ہے کہ عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کو پامال کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ وہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، دنیا کی کوئی طاقت ابھی تک اسرائیل کو بدترین ظلم سے باز نہیں رکھ سکی، عالم اسلام کا مشکور ہوں کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز آتھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر سمیت دیگر ممالک آواز اٹھا رہے ہیں، اسپین، ناروے، آئرلینڈ نے فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی بھرپور تائید کی، ان ممالک کا اقدام اقوام متحدہ، سیکیورٹی کونسل قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، یقین ہے دیگر یورپی ممالک بھی فلسطین کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں