ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (23 دسمبر 2025): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تو حکومت بھی تیار ہے، تاہم مذاکرات کی آڑ میں غیر قانونی بلیک میلنگ نہیں ہو سکتی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ اسمبلی میں کئی بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی اور اب دوبارہ دعوت دیتا ہوں کہ جائز معاملات پر بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل ملا ہے۔ یہ ایوارڈ صرف فیلڈ مارشل کا نہیں بلکہ پوری قوم کا اعزاز ہے۔

انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے۔ پوری ٹیم نے اس حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ نجکاری کے لیے بولیاں بند لفافوں میں وصول کی جائیں گی۔ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا، اسی لیے اس عمل کو تمام چینلز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ٹرافی جیتی، امید ہے کہ ہماری ٹیم ماضی کی فتوحات کی یاد تازہ کرے گی۔

اس سے قبل کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اراکین نے کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی۔ وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں اور عالمی شخصیات سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں