پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات طے ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیراعظم شہباز شریف آج صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ون آن ون ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے کچھ اراکین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مل رہے بلکہ 26 ستمبر کو ہی وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی۔

دونوں رہنما کافی دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بے تکلفانہ انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔

اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی، اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عبوری رہنما ڈاکٹر یونس سے ملاقات بہت اچھی رہی، انہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ باہمی تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے، پڑوسی ملک کے ساتھ برادرانہ تعلقات آگے لے کر جائیں گے، دو طرفہ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

+ posts

جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں