تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیر اعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 ارب روپے سے نئے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں، فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ آبادی پر مشتمل ہیں، یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مالی امداد کے علاوہ ہے، آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا مشکل فیصلہ قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیے اہم ہے، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے لے کر ترقی یافتہ ممالک اس شدید معاشی صورتِ حال سے دوچار ہیں، گزشتہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرولیم پر سبسڈی کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -