منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

’’سستا پٹرول‘‘، مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 ستمبر 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف اسکیم جاری کر دی

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم کا اجرا کر دیا ہے۔

اس ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیوں پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

ریلیف اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں سے پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشا مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا، جب کہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد میں اسکیم کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا جب کہ ملک بھر بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس ریلیف اسکیم کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی شب ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کر دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آگہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مہنگے پٹرول سے پریشان عوام نے موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکال لیا!

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں