The news is by your side.

Advertisement

دادو سانحے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے جاری

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دادو سانحے کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دادو اور فیض محمد دریانی چانڈیو میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے 1 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک امداد فراہم رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کےدکھ میں قوم برابرکی شریک ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غنہ برتی جائے۔

وزیراعظم نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ لگنے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ اقدامات کرےکہ مستقبل میں ایسا واقعہ نہ ہو اور تفصیلی رپورٹ میں غفلت پرذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں