بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کےلیے ریلیف پیکج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ افراد کےلیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف کیےجا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بڑی تباہی ہوئی ہےگھروں اور مال مویشیوں کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ہوا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف کیےجا رہے ہیں گھریلو بجلی صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا اندازہ ہے مشکل وقت میں وفاقی حکومت  بجلی بلوں کی ادائیگی کرے گی یہ سیلاب متاثرین پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے جو سیلاب متاثرین اگست کا بل ادا کرچکے انہیں رقم واپس کی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں زرعی ،کمرشل اور صنعتی صارفین کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے زرعی ،کمرشل اور صنعتی صارفین کےبجلی بل کی وصولی موخر کی جارہی ہے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت اپنے وسائل سے بجلی بل ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے حقیر سی کوشش کی ہے جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی ہو گی سیلاب متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کا عزم  کرتے ہیں سیلاب متاثرہ ہرشخص کو جب تک دوبارہ اپنےگھر آباد نہیں کرتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں