اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر، فضا میں قطری لڑاکا طیاروں کا سلام، شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : وزیراعظم شہباز شریف کا قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار استقبال کیا اور جہاز کو ‘اسکورٹ’ کیا اور بحفاظت ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا ریڈ کارپٹ اور انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم کے طیارے کے قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔

قطری پائلٹس نے فضا میں وزیراعظم کے جہاز کو ‘اسکورٹ’ کیا اور بحفاظت ایئرپورٹ تک پہنچایا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور خصوصی احترام کی علامت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس غیر معمولی استقبال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور قطری فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے نئے باب کھولنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ پر قطر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں