اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی رابطہ کیا ہے اور سروسز چیفس کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز جوان عید پر بھی اہل و عیال سے دور وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرم میں فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ عید الفطر منائی ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے استعمال نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔
بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


