تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بحال کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر مواقع ملیں اور وہ ملک کا نام روشن کرسکیں،ہم ایتھلیٹس کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور سبز ہلالی جھنڈے کو بھی بلندی پر پہنچایا یہ کامیابی ان کھلاڑیوں کے والدین کی دعاؤں اور کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے برونز میڈل جیتا ہے ان سے امید ہے آئندہ گولڈ میڈل حاصل کریں گے اور جس کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتے ہیں وہ آئندہ پلاٹینیم میڈل لیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ پوری قوم کے ہیرو ہیں اگر محنت کی جائے تو وہ رائیگاں نہیں جاتی ہے پوری قوم آپ کو شاباش پیش کررہی ہے اور 22 کروڑ عوام آپ کو عزت اور تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ کو سپورٹ کروں گا اسی طریقے سے مزید آگے بڑھیں یہ قوم کے ہونہار بچے ہیں شاید ان کا تعلق امیر گھرانوں سے نہیں مگر یہ عظیم پاکستانی ہیں۔

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ بارشوں نے ہرطرف تباہی مچادی ہے اس سیلاب سے لاکھوں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں سیلابی صورتحال سے تقریباً 900 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -