تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیراعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے، دورے کے دوران وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف   دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین روانہ ہو گا ، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

وزیر اعظم چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی بیس ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں شامل ہوں گے، جس میں شی جن پنگ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔

اپنے قیام کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے سربراہ اسٹرٹیجک کو آپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔

ملاقاتوں اوراجلاسوں میں علاقائی،عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کےایجنڈےپرپیش رفت متوقع ہے جبکہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

خیال رہے وزیراعظم سے چین کے صدرشی جن پنگ کی ازبکستان میں 16 ستمبرکو ملاقات ہوئی تھی جبکہ سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کا11واں اجلاس 27 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -