تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

’قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ملک میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے‘

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ملک میں پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین ہو چکا ہے، اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، آئین و قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام اور ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ آئین کے مطابق نظام چلے، دہرا معیار کہیں بھی ہو کسی معاشرے کیلیے سود مند نہیں ہو سکتا، عدالت، پارلیمان اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کو حق دیا ہے جس کو نہیں چھینا جا سکتا، پارلیمنٹ اس وقت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ حکومت مخالفین کو نشانہ بنا رہی تھی تو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا اور آج دن رات عدالتیں چل رہی ہیں اور منٹوں میں ضمانتیں دے رہی ہیں، منٹوں میں ضمانت ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کل دولت مشترکہ کی میٹنگ اور پرسوں تاج پوشی تقریب ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات کی پاکستان میں بات کروں گا، ان شاء اللہ پاکستان مشکل صورتحال سے نکلے گا، چیلنجز کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments