منگل, جون 16, 2026
اشتہار

’پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید بنانے کا خواہاں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی نمائندہ کایہ کلاس کی ملاقات ہوئی ہے جس میں تجارت، موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مضبوط تجارتی تعلقات کے فروغ مین جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جبکہ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خلیجی خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر یورپی قیادت سے اظہار تشکر کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل امن کوششوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر خصوصی زور دیا اور جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال، افغانستان سے متعلق پاکستان کو موقف پیش کیا۔

شہباز شریف نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

یورپی یونین کی نمائندہ کایہ کلاس نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید گہرا کرنے میں یورپی یونین کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں