اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو سمیت خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

محمد بن سلمان اور شہباز شریف کی ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات ممالک میں مضبوط پارٹنر شپ کیلئے مشترکہ وژن کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایمان، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی گہرے تعلقات کی توثیق کی، ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی راہیں تلاش کیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کے پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سعودی عرب کے بعد قطر اور ترکیہ جائیں گے ترکیہ میں انطالیہ سفارت کاری فورم میں شرکت کریں گے ترک صدر اردوان اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں