جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

دہشت گردی میں بھارت ملوث، بدقسمتی سے افغانستان استعمال ہو رہا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے بدقسمتی سے افغانستان استعمال ہورہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وانا میں پیش آئے واقعے نے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کی، فورسز نے تمام طلبا کو بحفاظت نکالا ہے اور افغان خارجی جہنم واصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان کو واضح کہتا ہوں تمہاری حرکتون کا علم ہے ہم نے پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے والوں کو ہر صورت جواب دیں گے، افغان سرزمین کا استعمال کرکے ہمارے جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، ہم چاہتے ہیں امن قائم ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جھوٹے سچے وعدے کریں اور دہشت گردوں کو لگام نہ ڈال سکیں، چالیس سال کی مہمان نوازی کا جو صلہ ہمیں دیا جارہا ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

گزشتہ روز شہباز شریف نے کہا تھا کہ شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کا دارومدار کابل پر ہے کہ وہ افغان زمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کو کنٹرول کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی رواں سال امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، بدقسمتی سے ہمارے مشرقی محاذ سے حملہ کیا گیا، لیکن ہماری مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں اس کا جواب دیا اور میدان جنگ میں ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے، ہم مخلصانہ کوششوں سے خطے میں امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کو دکھایا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کے حق کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں