تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

عمران خان کا آرمی چیف سے متعلق بیان ، وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کابیان ان کی بیماراورجنونی ذہنیت کاعکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کابیان ان کی بیماراورجنونی ذہنیت کاعکاس ہے، بطورڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے عمران خان کی کرپشن کاپردہ فاش کیا، اسی وجہ سے عمران خان پہلے دن سے آرمی چیف پرالزام تراشی کر رہےہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پرپی ٹی آئی غنڈوں نےدہشتگردی کے واقعات کیے، حالیہ واقعات عمران خان کےماسٹرمائنڈ کا اعتراف ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی،قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم فوج کو کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، وعدہ ہے اقتدار میں آکر بھی ان سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ میرے متعلق جنرل عاصم منیر تک غلط باتیں پہنچاتے ہیں، یہ پیغام آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی بھیج چکا ہوں۔

Comments