تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان نے دوست کے ذریعے مذاکرات کی پیشکش کی، وزیراعظم کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مشترکہ دوست کے ذریعے ایک ماہ قبل مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے ملاقات میں اہم انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کے لیے تین نام آپ دیں اور تین میں دیتا ہوں، مل کر آرمی چیف لگاتے ہیں، وہ دونوں معاملے بات چیت سے حل کرنا چاہتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا: ’میں میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کے لیے تیار ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے لاہور میں ’خاص ملاقات‘ کی خبروں کو مسترد کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی تھی کیوں کہ ان کے ادارے پر جھوٹے الزامات لگ رہے تھے، انہوں نے قوم کو حقائق سےآگاہ کیا۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ میں نے عمران خان کی دونوں پیش کشیں ٹھکرا دیں، پیغام لانے والے شخص کو میں نے کہا کہ عمران نیازی کو بتائیں پہلے تو میں انہیں کسی مشاورت میں قبول نہیں تھا اب میری ضرورت کیسے پڑ گئی؟

Comments

- Advertisement -