جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

آپ کی قیادت میں افواج چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرے گی، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں دونوں نے قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں مسلح افواج سکیورٹی چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر قوم کو فخر ہے۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں