پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم دورہ کررہے ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان، اعلیٰ سطح کا وفد دورہ کرے گا، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دو طرفہ بات چیت کے دوران اقتصادی، تجارتی ، سرمایہ کاری کےتعلقات کوآگےبڑھانے سمیت سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق سعودی قیادت سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امورپربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا ، سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں