وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے ، جمود کا شکار رہے، پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں تقریبا تمام شعبے ہی جمود کا شکار رہے جس میں پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ بھی شامل ہے جو کہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کے ساتھ بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم دیدیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو باوقار سروس فراہم کرنے کا راستہ ہے،بدقسمتی سےعوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا۔
Mass transit systems are the way forward to provide citizens dignified, inexpensive & environment-friendly transport service. Have ordered feasibility report on expanding the network of Metro Bus System to other areas of the Capital. https://t.co/Bcj6sUQbdt
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 14, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ دارالحکومت کے دیگرعلاقوں کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔