جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپورامدادی کاموں پر وزیراعظم بھی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک : وزیراعظم شہبازشریف بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپورامدادی کاموں پر پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے معترف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کےسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنرٹانک حمید اللہ خٹک نے سیلاب سے نقصانات اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔

ایم پی اے ٹانک محمودخان نے وزیراعظم سے خصوصی پیکج کی استدعا کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3بارپروگرام بناموسم کی خرابی کےباعث سفرکرناممکن نہیں تھا۔

- Advertisement -

خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور امدادی کاموں پر وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان متاثرین کی بحالی کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر فوری ریلیف فراہم کریں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے سیلاب متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا حکومت محنت سے کام کررہی ہے، ان کی نگرانی میں جو کام ہو رہا ہے، ہمیں اسی اخوت اور یکسوئی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ جواللہ کوپیارےہوگئےیاجوزخمی ہوئےان سب کیلئےمالی امداد دیں گے ، وفات پانے والوں کو وفاق 10لاکھ اور زخمیوں کو ڈھائی لاکھ روپے دے رہا ہے، صوبائی امداد اس کے علاوہ ہوگی جبکہ نقصان پانےوالےمکانات کیلئے2لاکھ سےزائدفراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ میں نےجنرل باجوہ سےپرسوں رات بات کی تھی، آرمی چیف نےکہاکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہےہم اسےپوری طرح نبھائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جوائنٹ سروےہوگااس سےحقدارکاحق نہیں ماراجائےگا، قوم کےوسائل بغیرمیرٹ کسی کونہیں ملیں گے، جہاں جہاں نقصانات ہوئے ان سب کا سروے ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کے پی میں صوبائی حکومت دوسری پارٹی کی ہےمگرہمیں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب نےملکرآپ کی مددکرنی ہے کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس گاؤں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ، میں نے اندر جا کر دیکھا ہے، جب تک آخری گھر اور آخری فرد اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوجاتا ہم چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کے پی حکومت سے امدادی رقم آٹھ لاکھ سے دس لاکھ روپے کرنے کی درخواست بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں