جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ اسلام آباد میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ پردستخط ہو چکے ہیں ۔

شہباز شریف نے آج امن معاہدے کے لیے روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد معاہدے پر فریقین اور ثالث دستخط کرچکے ہیں۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر بطور ثالث دستخط کردیئے

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی تاریخی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر بطور ثالث باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔

اس تاریخی دستاویز پر امریکی صدر اور ایرانی صدر کے دستخط بھی موجود ہیں، جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

دوسری جانب سوئس حکومت کا کہنا تھا ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات انیس جون کو ہوں گے، مذاکرات برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔

اس سے قبل امریکا اور ایران نے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے ، امریکی حکام نے ایم او یو کا متن میڈیا نمائندوں کےسامنے پڑھ کر سنایا۔

اہم ترین

خاور گھمن
خاور گھمن
خاور گھمن بطور بیورو چیف اسلام آباد اے آروائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں