تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیراعظم نے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت کے سینٹورس مال میں خوفناک آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس ہے معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے، دعا ہے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا نوٹس لیا اور اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ عملے کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت لی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔

سینٹورس مال آگ کیسے لگی؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینٹورس مال میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگی جس نے دیگر متعدد منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے مال میں موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شاپنگ مال پہنچیں اور آگ بھجانے کے عمل شروع کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سب سے پہلے مال کے پانچویں فلور پر لگی، مال کے پانچویں فلور پر ایک ریسٹورنٹ واقع ہے۔

Comments

- Advertisement -