تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کی زبان نہ روکی تو ملک میں‌ بھونچال آجائے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی دھانددلی کی پیداوار حکومت سے جان چھڑائی ہے، عمران خان کی زبان نہ روکی تو ملک میں‌ بھونچال آجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے سستی گیس نہیں خریدی ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، افسوسناک بات ہے کہ ماضی کی حکومت نے تیل گیس وقت پر نہیں منگوائی۔

انہوں نے کہا کہ جب گیس دنیا میں سستی ترین تھی توانہوں نے گیس نہیں منگوائی، مہنگا تیل منگواتے رہے دنیا جانتی ہے تیل مافیا حکومت کے نبض پرچھایا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یکم مئی کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے آئندہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی دیکھنے میں آئے گی اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور عمران خان کو بھی مدعو کروں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  2018 میں جو قرضہ تھا سابقہ حکومت نے اس میں 85 فیص اضافہ کیا، ایک بھی اینٹ نور عالم خان کے حلقے اور نہ کہیں پاکستان میں نظر آئے گی، گزشتہ حکومت نے قرضےلے کر آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے جو کل مثال دی اس سے زیادہ قبیح حرکت نہیں ہوسکتی، اس کو نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آسکتا ہے، انہوں نے کہا نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر اور میر صادق نکلے۔

Comments

- Advertisement -